میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحقیقاتی ٹیم نے قطری شہزادے سے رابطہ کیا ہے، آصف کرمانی

تحقیقاتی ٹیم نے قطری شہزادے سے رابطہ کیا ہے، آصف کرمانی

منتظم
هفته, ۳ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


عمران خان نے 2014ءسے گالی اور بداخلاقی کو فروغ دیا، اداروں کی تذلیل کی
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہاہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے قطری شہزادے سے رابطہ کیا ہے ٹیم جسے بلائے گی وہ حاضر ہو جائیگا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے قطری شہزادے سے رابطہ کیا ہے ٹیم جسے بلائےگی وہ حاضر ہو جائےگا معاملہ جے آئی ٹی اور قطری شہزادے کے درمیان ہے  قطری شہزادے کو کچھ آپشنز دیئے گئے ہیں۔ آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2014 سے گالی اور بداخلاقی کو فروغ دیا اور اداروں کی تذلیل کی۔ جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ترجمان آصف کرمانی نے کہاکہ نوازشریف نے عدلیہ کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کےلئے لانگ مارچ کیا، نہال ہاشمی نے انتہائی غیرمناسب باتیں کیں اور جذبات میں بہہ گئے نہال ہاشمی سے جو غلطی ہوئی اس پر پارٹی اور قائد نے اپنا کردار ادا کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں