میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ ٹو کیس ، سابق ملٹری سیکرٹری کا بلغاری سیٹ جمع نہ کروانے کا اعتراف

توشہ خانہ ٹو کیس ، سابق ملٹری سیکرٹری کا بلغاری سیٹ جمع نہ کروانے کا اعتراف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

عمران خان اور بشری بی بی نے تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے کی ہدایت کی تھی، بریگیڈیٔر ریٹائرڈ محمد احمد
سعودی ولی عہد تحائف پر وزارت خارجہ نے وزیراعظم آفس کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا،بیان سامنے آگیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے چشم دید گواہ سابق ملٹری سیکرٹری کا عدالت میں ریکارڈ کروایا گیا بیان سامنے آگیا۔ بریگیڈیٔر ریٹائرڈ محمد احمد نے بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے کا اعتراف کیا ۔ کہا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے کی ہدایت کی تھی۔بریگیڈیٔر ریٹائرڈ محمد احمد مئی 2020 سے اپریل 2022 تک وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ 2021 میں دورہ سعودی عرب کے دوران بھی وہ سابق وزیراعظم کے ساتھ تھے۔سابق ملٹری سیکرٹری کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ سعودی ولی عہد نے تحفے میں دیا تھا۔ تحائف میں عود کی بوتلیں،زیتون کا تیل، کھجور اور کتاب بھی شامل تھی۔ بریگیڈیٔر ریٹائرڈ محمد احمد کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروانے سے روکا تھا۔ تمام تحائف کی سرکاری پروٹوکول کے مطابق تصاویر بنائی گئیں۔بیان کے مطابق سعودی تحائف پر وزارت خارجہ نے وزیراعظم آفس کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔ سعودی تحائف کی مالیت 29 لاکھ ساڑھے 14 ہزار روپے لگائی گئی۔ سابق ملٹری سیکرٹری کے مطابق سعودی ولی عہد سے بشریٰ بی بی کو ملنے والے تحائف کے عوض رقم جمع کروائی گئی۔ توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا۔ تحائف کی مالیت کا تعین اور توشہ خانہ کے ساتھ خط و کتابت بانی کے حکم پر ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں