مصر کے میوزیم سے فرعون کا 3 ہزار سال پرانا سونے کا قیمتی کڑا غائب
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۵
شیئر کریں
کڑے کی تصویر تمام ہوائی اڈوں، سمندری بندرگاہوں اور زمینی سرحدی مقامات پر بھیج دی گئی
قاہرہ کے مصری میوزیم سے تقریبا 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا (بریسلیٹ)لاپتہ ہوگیا ہے جو ایک فرعون کی ملکیت تھا۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ سونے کا کڑا، جس پر لاجورد کا نگینہ جڑا ہوا ہے، آخری بار میوزیم کے تحریر اسکوائر میں واقع ریسٹوریشن لیبارٹری میں دیکھا گیا تھا، وزارتِ سیاحت و آثارِ قدیمہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ معاملہ اب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


