میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے اشتہاری ہیں، دانیال عزیز

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے اشتہاری ہیں، دانیال عزیز

منتظم
هفته, ۳ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


اداروں کی تذلیل کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ حسن نواز بیرون ملک سے آکر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں ٗعمران خان انسداد دہشتگردی عدالت کے اشتہاری ہیں ۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دانیال عزیزنے کہاکہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ن لیگ اداروں کی تذلیل کررہی ہے۔ ہم اداروں کی تذلیل کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، حکومتی اداروں کی تذلیل اوروں نے کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو ’اوئے‘ آئی جی اور ’اوئے‘ ایس پی تک کہا گیا ٗیہ بھی کہا گیا ’اوئے‘ ایس پی تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔رہنما ن لیگ نے بتایا کہ اسلام آباد میں پولیس والوں پر تشدد پوری دنیا نے دیکھاٗپولیس پر تشدد کا مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں چل رہا ہے۔دانیال عزیز نے کہاکہ ہمارا حق اپنی جگہ موجود ہے ٗ اپنے آئینی اور قانونی حق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں