دہشت گردی کی کوشش ناکام، بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 دہشتگرد گرفتار
شیئر کریں
سی ٹی ڈی کی بہاولنگر میں بروقت کارروائی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمدکرلیا
ملزمان دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،انڈین ایجنسی را کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، سی ٹی ڈٰی حکام
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈٰی کاکہنا ہے کہ بہاولنگر سے2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دہشتگرد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے رابطے میں تھے۔دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان بڑا دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ سی ٹی ڈٰی حکام کے مطابق پاکستان دشمنوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سی ٹی ڈی نے کارروائی کے بعد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، ملزمان کیخلاف ایکسپلوسو ایکٹ اور7اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔حکام کے مطابق ناکام بنائی گئی سازش میں انڈین ایجنسی’’ را ‘‘کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، جدید اسلحہ اوربارودی مواد تحویل میں لیکرفرانزک لیبارٹری بھجوادیاگیا۔


