میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلگت بلتستان کو عمران خان کی تباہی سے بچانا ہے، بلاول بھٹو

گلگت بلتستان کو عمران خان کی تباہی سے بچانا ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر وعدہ جوٹا نکلا۔گانچھے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گلگت بلتستان کوعمران خان اوراس کی لائی گئی تباہی سے بچانا ہے،گانچھے کے عوام پیپلزپارٹی کو تینوں نشستیں دلوائیں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام اور پیپلز پارٹی کا رشتہ اعتماد اور بھروسے کی بنیاد پر قائم ہے، شہید زوالفقار علی بھٹو اور بی بی نے آپ سے متعلق جو خواب دیکھا تھا، ہم پورا کریں گے۔آصف زرداری کے دور میں تنخواہوں میں پنشن میں اضافہ کیاگیا،آصف زرداری کے دور میں فوج کی تنخواہ میں 175 فیصد اضافہ ہوا،عمران خان کسی کی تنخواہ نہیں دے رہا، سب احتجاج کررہے ہیں،عمران خان ہر ادارے میں عوام کو بے روزگار کررہاہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے،حقوق کیلئے آپ کو پیپلزپارٹی کاساتھ دیناہوگا،گلگت بلتستان کامطالبہ ہے کہ ہمیں حقوق دیں،امید ہے گلگت بلتستان کے عوام مجھے موقع دیں گے،گلگت بلتستان کے عوام نے شہید بھٹو اور بے نظیر بھٹو کاساتھ دیا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھاکہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا لیکن عمراں خان ہرادارے سے لوگوں کو بیروزگارکررہا ہے،لیڈیز ہیلتھ ورکرز بھی احتجاج کر رہی ہیں،ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں