فلسطین کے مسلمانوں پرشدید یہودی حملے 162 افراد شہید
شیئر کریں
زمینی ، فضائی کا تسلسل برقرار ، 28 اور 29 جولائی کو شہادتوں میں تیزی
بزدلانہ کارروائیوں میں پناہ گزین متاثرین پر نشانہ ،متعدد افراد زخمی ہوگئے
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید شدت، دو روز میں کم از کم 162 فلسطینی شہیدغزہ محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی افواج کے فضائی اور زمینی حملے مزید شدید ہو گئے ہیں، جن کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 162 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔میڈیکل ذرائع کے مطابق، 28 جولائی کو اسرائیلی بمباری میں کم از کم 100 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ حملوں کا زیادہ تر ہدف خان یونس، رفح اور وسطی غزہ کے علاقے رہے۔آج 29 جولائی کو فجر کے بعد سے اب تک 62 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ اموات مختلف علاقوں میں اسرائیلی گولہ باری اور فضائی حملوں کے نتیجے میں ہوئیں۔، جن میں کئی امداد کے متلاشی افراد اور پناہ گزین بھی شامل ہیں۔


