میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں مسلم بچے یہودی درندگی کا شکار مسلم ممالک بنے تماشائی

غزہ میں مسلم بچے یہودی درندگی کا شکار مسلم ممالک بنے تماشائی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز
بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم

یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 20 سے زائد بچوں کو شہید کیا گیا ،مجموعی طور پر 55 شہادتوں کا پتا لگا ہے ،رہائشی عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کا تاحال پتا نہیں لگ سکا ہے ، غزہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یومیہ شہادتیں زیادہ ہیں ،جن کا بروقت کا پتا لگانا ممکن نہیں ہوتا ،مختلف ذرائع ابلاغ سے حاصل معلومات کے مطابق کم از کم 55 فلسطینی شہری جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔ ان میں متعدد خواتین، بچے اور عام شہری شامل ہیں، جنہیں نا تو پناہ کی جگہ میسر ہے اور ناہی بچنے کی کوئی گنجائش ہے۔ذرائع کے مطابق10جولائی کی شام7سے11جولائی شام 6 بجے تک، اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیوں نے خاص طور پر دیر البلح، خان یونس اور الشطی کیمپ جیسے گنجان آباد شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔دیر البلح میں ایک طبی مرکز کے باہر اسرائیلی بمباری میں کم از کم16افراد شہید ہوئے، جن میں 10بچے شامل تھے۔ اسی طرح خان یونس اور وسطی غزہ میں مزید15شہری شہید ہوئے، جن میں متعدد خواتین اور بچے شامل ہیں۔دوسری جانب الشطی کیمپ میں ایک رہائشی عمارت کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ شہدا میں تین بچے اور دو خواتین شامل تھیں۔ اس حملے کے وقت تمام افراد اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔11جولائی کی صبح بمباری کے نتیجے میں مزید 24فلسطینی شہری شہید ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں