غزہ میں مسلمانوں پر گدھوں کی مانند یہودی یلغار21 شہید
شیئر کریں
)
وحشیانہ بمباری ، فائرنگ کے نتیجے میں شہادتوں کا سلسلہ جاری ، عالمی بے حسی برقرار
نہتے اور بھوکے افراد کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے،خوراک و طبی سہولیات کا بحران
صیہونی درندوں نے ایک بار پھر معصوم فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا۔26اور27جون کے دوران جاری وحشیانہ بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید 21فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں خواتین، معصوم بچے اور امداد کے منتظر نہتے شہری شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق 26جون کو شہید ہونے والوں کی ابتدائی تعداد44تھی، جو اب بڑھ کر56ہو چکی ہے۔ ان میں10افراد وہ شامل ہیں ،جن کی اطلاع بعد ازاں موصول ہوئی جبکہ27 جون کو بھی صیہونی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، اب تک موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق11فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز اور توپ خانے نے رہائشی عمارتوں، پناہ گزین کیمپوں اور امدادی قطاروں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں کئی خاندان مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹ گئے،غزہ کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں، جب کہ طبی سامان، بجلی، ایندھن اور بنیادی سہولیات کی سنگین قلت ہے، درجنوں نوزائیدہ بچے آکسیجن اور دودھ کی عدم دستیابی کے باعث موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ خوراک اور پانی کی بندش کی وجہ سے غزہ میں قحط کا خطرہ شدید تر ہو گیا ہے، تاہم اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی جانب سے اب تک کوئی موثر اقدام سامنے نہیں آیا۔


