میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی باشندوں کی بازیابی کے لیے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے،چین

چینی باشندوں کی بازیابی کے لیے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے،چین

منتظم
هفته, ۲۷ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں


پاکستان اپنے ملک میں چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے،ترجمان وزارت خارجہ
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے اغوا کیے گئے اپنے دو شہریوں کی بازیابی کے لیے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ بیرون ملک موجود چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔اْنھوں نے کہا کہ چینی حکومت اس معاملے پر پاکستان سے قریبی رابطے میں ہے اور پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مغوی باشندوں کی جلد و بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔چین کی طرف سے پاکستان سے کہا گیا کہ وہ اپنے ملک موجود چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ترجمان نے کہا کہ مغوی افراد کی جلد بازیابی کے لیے چینی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں