میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا بھر میں 2024 کے دوران تنازعات میں 48 ہزار افراد ہلاک

دنیا بھر میں 2024 کے دوران تنازعات میں 48 ہزار افراد ہلاک

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۹ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

80 فیصد بچوں کی اموات اور 70 فیصد خواتین کی اموات صرف غزہ میں ریکارڈ کی گئیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 2024 کے دوران تنازعات میں 48 ہزار 394 افراد ہلاک ہوئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران عالمی سطح پر مسلح تنازعات کے باعث 48 ہزار 394 افراد مارے گئے،

جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی جبکہ 2024 میں دنیا بھر میں مسلح تنازعات کے نتیجے میں شہریوں کی اموات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ دو سال کے دوران خواتین اور بچوں پر مسلح تشدد کے تباہ کن اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 اور 2022 کے مقابلے میں 2023 اور 2024 کے دوران تنازعات میں تقریبا 4 گنا زیادہ خواتین اور بچے مارے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2023 اور 2024 میں تنازعات والے علاقوں میں 21 ہزار 480 خواتین اور 16 ہزار 690 بچے مارے گئے جن میں سے 80 فیصد بچوں کی اموات اور 70 فیصد خواتین کی اموات صرف غزہ میں ریکارڈ کی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں