سندھ بلڈنگ ،سرپرستوں کا ہاتھ، اورنگزیب کا مضبوط سسٹم قائم
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں عہدے سے فارغ ہونے کے باوجود بھی بلڈنگ انسپکٹراورنگزیب ناظم آباد پر قابض ہے۔کرپٹ بلڈنگ انسپکٹر نے سرپرستوں کے ہاتھ کے باعث غیر قانونی امور سے وصولیوں کا ایک مضبوط سسٹم قائم کرلیا ہے۔ جس کے باعث اورنگ زیب کسی بھی نوعیت کے احتساب سے بے خوف ہوکر خطیر رقمیں وصول کررہا ہے اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے عدالتی احکامات سے بھی مکمل لاپروا ہے۔ سروے کے مطابق ناظم آباد نمبر 1بلاک Aپلاٹ نمبر 7/7اور 9/2پر بغیر نقشوں کے تعمیرات شروع کروا دی گئی ہیں۔ کرپشن کی رقم سے حصہ وصول کرنے کے بعد متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے بھی دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔