میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیپا چورنگی پر سپلائی لائن سے رسائو شروع ،شہرمیں پھر پانی بحران کا خدشہ

نیپا چورنگی پر سپلائی لائن سے رسائو شروع ،شہرمیں پھر پانی بحران کا خدشہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے کی وجہ سے پہلے ہی ٹریفک روانی متاثرہوتی ہے، جس کے باعث دفاتر ، دکانوں اور اپنے کاموں پر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لائن لیک ہوئے کئی روز گزرنے گئے لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے مسئلہ حل نہ کیا جاسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں