میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت

عمران خان کی حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دے دی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈیل کا تاثر بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی زائل کر چکے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات کیلئے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے ، اگر اس کے بعد مذاکراتی ٹیم کی ملاقات نہ کرائی گئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں