میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر مقدمات درج ہونگے، سندھ حکومت کا سختی کا فیصلہ

سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر مقدمات درج ہونگے، سندھ حکومت کا سختی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، علی حسن زرداری اور چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری جی اے محمد نواز سوہو شریک ہوئے۔ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے اور ان کا غیر مجاز استعمال کرنے والوں کو نامزد کرکے مقدمات درج کئے جائیں۔ سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا کمیٹی اجلاس میں متروکہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔کمیٹی اجلاس میں ممبران نے اپنی سفارشات پیش کیں، اخراجات میں کمی یقینی بنانے کی تجاویز دی گئیں۔ سرکاری گاڑیوں کے استعمال، پیٹرولیم، آئل اور لبریکنٹس کے اخراجات کو کنٹرول کرنے اور بے کار گاڑیوں کی نیلامی پر تبادلہ خیال ہوا۔ کمیٹی ممبران نے گاڑیوں کی الاٹمنٹ اور ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح رہنما خطوط پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی نیلامی کا عمل شفاف بنانے اور حاصل ہونے والے فنڈز ترجیحی منصوبوں کے لیے مختص کرنے کی تجاویز کی گئی شرجیل میمن نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کے روک تھام اور پی او ایل کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو کم کرنے کی ضرورت ہے، بے کار گاڑیوں کی نیلامی مکمل طور پر شفاف بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں