میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا 9مئی کیس میں بھی شاہ محمود سمیت دیگر پر فرد جرم عائد حسان نیازی ماموں پر چلے گئے ہیں ، عظمی بخاری اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضی کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ پختونخوا میپ کے امیدوارنصراللہ زیرے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔جمعیت علما اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ ہم اپنا ماڈل لائینگے کسی اور کافالو نہیں کرینگے ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ 2ہزار ارب کے کپیسٹی چارجز: ادائیگی کیلیے بجلی بلز میں فکسڈ چارجز لگائے جانے کا انکشاف ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی کسی کو بھی پاکستان میں غیر قانونی قیام کی اجازت نہیں دی جائیگی، وزیرداخلہ لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں علی امین گنڈاپور نواز شریف کا دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا

ای پیج

e-Paper
نیب ریفرنس: چوہدری پرویز الہی پر میں فرد جرم عائد

نیب ریفرنس: چوہدری پرویز الہی پر میں فرد جرم عائد

Author One
منگل, ۷ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

لاہور: ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی جس میں سابق وزیر اعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کی۔پرویز الہی نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

عدالتی عملے نے پرویز الہی کی حاضری گاڑی میں جاکر مکمل کی، فرد جرم کی شیٹ پر پرویز الہی نے دستخط کردیے۔

قبل ازیں پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔پرویز الہی کے وکلا عدالت مین پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الہی کہاں ہیں، وکیل نے جواب دیا کہ پرویز الہی ساڑے 11 بجے تک پہنچ جائیں گی، اس کے بعد عدالت نے کارروائی ملتوی کردی۔

عدالت محمد خاں بھٹی ،خالد محمود چھٹہ ،آصف محمود ،نعیم اقبال ،محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔گزشتہ سماعت پر پرویز الہی کے پیش نہ ہونے پر عدالت میں موجود ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

ملزمان کے تاخیری حربوں کی وجہ سے عدالت نے دو مرحلوں میں فرد جرم۔کا فیصلہ کیا۔عدالت نے کاہ کہ اسے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے، پرویز الہی سمیت دیگر کی میڈکل کی بنیاد پر حاضری معافی کی درخواست دائر ہوتی رہیں۔ ملزمان پر گجرات ترقیاتی منصوبوں میں رشوت اور کک بیکس کا الزام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں