میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل،  جواد ایس خواجہ  نے دوبارہ درخواست دائردی

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل، جواد ایس خواجہ نے دوبارہ درخواست دائردی

Author One
پیر, ۶ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 26ویں ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں میں سزاں کے خلاف اپیلیں روکنے کی استدعا کردی ساتھ ہی گزشتہ درخواست پر عائد جرمانے کے خلاف نظرثانی بھی دائر کردی۔

ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائلز کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جرمانے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔

آئینی بنچ نے جواد ایس خواجہ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔جسٹس (ر)جواد ایس خواجہ نے دوبارہ ملٹری کورٹس اپیلوں پر سماعت موخر کرنے کی استدعا کردی اور کہا کہ 26ویں ترمیم کے فیصلے تک اپیلوں پر کارروائی موخر کی جائے، میری درخواست کو غیر ضروری قرار دینے کی آبزرویشن بھی حذف کی جائے۔

قبل ازیں جواد ایس خواجہ نے 26ویں ترمیم کے فیصلے تک آئینی بینچ کے قیام پر سوال اٹھاتے ہوئے فوجی عدالتوں میں زیر سماعت سویلین کا ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں