میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی سے رپورٹ طلب کرلی، کامران خان ٹیسوری

گورنر نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی سے رپورٹ طلب کرلی، کامران خان ٹیسوری

Author One
جمعه, ۳ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے نتائج پر طلبا و طالبات کے عدم اطمینان کا نوٹس لے لیا۔

زرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امتحانی نتائج پر طلبا و طالبات کے عدم اطمینان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کرلی۔

کامران ٹیسوری نے اس حوالے سے کہا کہ امتحانی نتائج کی اسکروٹنی انتہائی ناگزیر ہے، کراچی کے طلبا و طالبات کے خدشات دور کئے جائیں، اس سے قبل بھی کراچی کے طالبہ و طالبات اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، کراچی کے طلبہ کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں