میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا پارٹی رہنماؤں، فیملی ممبرز اور وکیلوں میں سے کوئی بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ آیا, شیخ وقاص اکرم ملٹری کورٹ اور اے ٹی سی کیسز کی تفریق کیسے ہوئی؟ آئینی بینچ اسلام آباد ہائیکورٹ: لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت 200سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں،اویس لغاری 9مئی کیس میں بھی شاہ محمود سمیت دیگر پر فرد جرم عائد حسان نیازی ماموں پر چلے گئے ہیں ، عظمی بخاری اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضی کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ پختونخوا میپ کے امیدوارنصراللہ زیرے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔جمعیت علما اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

ای پیج

e-Paper
کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچنا شروع

کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچنا شروع

Author One
منگل, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد: یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئیں۔کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی باشندوں کی میتیں مرحلہ وار مختلف ایئر پورٹس پر پہنچائی جارہی ہیں۔

حاجی احمد کی میت پرواز نمبر کیو آر0626 سے گزشتہ روز سیالکوٹ پہنچ گئی، محمد عابد کی میت پرواز نمبر کیو آر0626 سے آج دوپہر 2 بجے سیالکوٹ ایئر پورٹ پہنچے گی۔

رحمان علی کی میت پرواز نمبر کیو آر0626 سے یکم جنوری 2025 کو دوپہر 2 بجے سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچے گی، عرفان ارشد اور محمد عبداللہ کی میتیں 2 جنوری کو دن 1 بجکر 10 منٹ پر پرواز نمبر کیو آر0620سے دوحہ سے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گی۔

جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں یونان کے ایتھنز ایئرپورٹ سے پہلے دوحہ اوروہاں سے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پرلائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کشتی حادثے میں 80 سے زائد افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے 35 کے قریب پاکستانی تاحال لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں