میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا سیاسی مذاکرات ، وزیراعظم کی تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش پیکا ترمیمی بل، زرداری نے کہاتھا حکومت سے تجاویز تسلیم کرنے کا کہوں گا، مولانا فضل الرحمان جمہوریت کی خاطر سندھ میں متعصب حکومت کو برداشت کیا، چیئرمین ایم کیوایم ایم کیو ایم رہنمائوں کی پریس کانفرنس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے ،ترجمان بلاول بھٹو حکومت سنجیدہ ہوتی تو اب تک کمیٹی بن چکی ہوتی، پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی پیشکش پر ردِ عمل موجودہ حکومت الیکشن فراڈ ، دھاندلی سے وجود میں آئی، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ، ملک ریاض کے خلاف کارروائی مہران ، کامرہ حملوں میں طیارے تباہ ہوئے ، کیا 9مئی کا جرم زیادہ سنگین ہے ؟سپریم کورٹ وفاقی کابینہ ،یورپی یونین سے ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم معاہدے کی منظوری چیف جسٹس نہ ہونے پر کسی سے شکوہ نہیں،بطور سینئر جج خوش ہوں،جسٹس منصور

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گہرے سمندر میں چھلانگ لگا کر تیراکی کا شاندار مظاہرہ

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گہرے سمندر میں چھلانگ لگا کر تیراکی کا شاندار مظاہرہ

جرات ڈیسک
منگل, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کینیا کے جزیرے کے قریب گہرے سمندر میں چھلانگ لگادی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے نئے ایڈونچر کی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ پر شیئر کی جس میں انہیں کشتی سے بحر ہند میں چھلانگ لگانے کے بعد تیراکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ذاکر نائیک نے غوطہ لگانے کے بعد گہرے پانی میں رکنے اور کھڑے رہنے کا مظاہرہ بھی کیا۔ ان کی تیراکی کو دیکھ کر پرستار حیران بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں افریقا کے دورے پر ہیں اور وہ اپنے سفر کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے یوگنڈا کے علاقے جنجا میں دریائے نیل کے کنارے ایک سیاحتی مقام پر 165 فٹ (50 میٹر) سے زائد بلندی سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا۔ڈاکٹر نائیک نے تمام تر حفاظتی انتظامات اور پیشہ ورانہ نگرانی کے ذریعے اس مشکل ترین تفریحی مہم کو کامیابی کے ساتھ سر کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں