میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت، پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہو گا

حکومت، پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہو گا

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2جنوری کو ہوگا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت، پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باضابطہ نوٹس جاری کر دیا۔باضابطہ جاری نوٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے ، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے ۔نوٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ان کیمرہ ہو گا جس میں پی ٹی آئی اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔یاد رہے کہ 23 دسمبر کو پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا تھا۔حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، اعجاز چوہدری، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل تھے ۔اس میٹنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی میں اعجاز الحق اور خالدمگسی کو بھی شامل کرلیا تھا۔وزیر اعظم نے مذاکراتی عمل میں مثبت پیش رفت کی امید ظاہر ہوئے کہا تھا ملک کی وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں