میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملٹری کورٹس سے کارکنوں کو سزائیں،پی ٹی آئی کا اپیل کا فیصلہ

ملٹری کورٹس سے کارکنوں کو سزائیں،پی ٹی آئی کا اپیل کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کارکنوں کو ملٹری کورٹس سے ملنے والی سزاؤں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اپیلیں جلد دائر کی جائیں گی۔انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وکلا 9 مئی واقعات کے بعد پکڑے جانے والے ورکرز کی سزائیں کالعدم قراردینے کے لیے اپیلیں دائر کریں گے ۔اس حوالے سے ویڈیو پیغام میں علی زمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل غیر قانونی ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے رہنماں اور کارکنوں کے خلاف 9مئی واقعات کے بعد غیرقانونی اورمن گھڑت مقدمات قائم کیے گئے ہیں، جس سے پوری قوم واقف ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب کئی ورکرز کے ٹرائل ملٹری کورٹس میں کرکے انہیں سزائیں دی گئی ہیں جس کے خلاف قانونی راستہ اپنائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں تیار کررہے ہیں جو جلد پشاورہائی کورٹ میں جمع کی جائیں گی۔علی زمان ایڈووکیٹ نے امید ظاہر کی کہ عدلیہ ہمیں انصاف دے گی اور سزایافتہ ملزمان کو سننے اور انہیں صاف وشفاف ٹرائل کا موقع فراہم کرے گی اور ان سزاں کو کالعدم قراردے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جتنے لیڈرز اور ورکرز کو گرفتار کیا گیا ہے ، انہیں وکلا مفت قانونی امداد فراہم کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں