میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا امریکا نے پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں لگادیں،دفتر خارجہ نے متعصبانہ قراردیدیا بہت ہوگیا اب غزہ میں فوری جنگ بند ی ہونی چاہیے،وزیر اعظم شہباز شریف آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سےتیل اور گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع کر دی گئی پاکستان خودمختاری کیلیے مناسب اقدامات کرے،ذلفی بخاری بنگلادیش نے پاکستانی ویزا پر اضافی کلیئرنس کروانے کی شرط ختم کردی شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ،ناصر شاہ بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کابل : مسافر بردار دو بسوں کے الگ الگ حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، 52 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اور دیگر سامان بھیجنے سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری دے دی دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ

ای پیج

e-Paper
دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ

دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ

Author One
جمعرات, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آ باد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

زرائع کے مطابق دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کے نوٹی فکیشن کے خلاف سماعت ہوئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صرف آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ افسران ہی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کر سکتے تھے، پیمرا نے ریٹائرڈ افسران کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کو آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کیا تھا۔

آج جسٹس بابر ستار نے پیمرا کے 2019ء کے نوٹی فکیشن کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کی جانب سے وکیل عدالتی سماعت میں پیش نہیں ہوئے، معاون وکیل نے سینئر وکیل کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر التواء کی استدعا کی، عدالتی سماعت میں دیے گئے دلائل کی بنیاد پر پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا کہ پیمرا کا نوٹی فکیشن اِس کیس پر فیصلے تک معطل رہے گا۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں