میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، سسٹم کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ

سندھ بلڈنگ، سسٹم کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ میں رائج متبادل پٹہ سسٹم کے تحت شہر بھر میں بغیر نقشے اور منظوری کے کمزور بنیادوں پر بلند عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے اور ڈی جی عبدالرشید سولنگی اپنی ملازمت کی بقیہ ایام پورا کرنے میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیٹر مافیا نے شہر بھر میں کمزور عمارتوں کا جنگل اُگا دیا ہے۔ اسی ضمن میں بیٹر جاوید کا نام سامنے آیا ہے جس نے خطیر رقم ادا کرنے کے بعد شاہ فیصل کالونی میں ناجائز تعمیرات کی چھوٹ حاصل کر رکھی ہے۔ الفلاح سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 79+80 2A کی کمزور بنیادوں پر دکانیں اور چار منزلہ کمرشل پورشن یونٹ پر مشتمل عمارت کا کام بلا روک ٹوک جاری ہے ۔سروے پر موجود نمائندہ جرأت کے ناجائز تعمیرات کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے پر سائٹ پر موجود بیٹر نے رعونت بھرے لہجے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خطیر رقم ادائیگی کے بعد جاری تعمیرات خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کی ڈائریکٹر سجاد سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے جس سے اس بات کا بآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈائریکٹر سجاد خان اور ان کی ٹیموں کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں وجود ملکی محصولات کے نقصان کا سبب ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں