میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پار کر گیا

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پار کر گیا

Author One
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی:سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

زرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے-

900 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 225 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1917 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے-

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.97 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں