میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر عشرت العباد کی ملک واپسی کی تیاریاں

ڈاکٹر عشرت العباد کی ملک واپسی کی تیاریاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :صابر علی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاکستان واپسی کی تیاری کر لی ہے اور امکان ہے کہ وہ ماہ دسمبر کے آخر تک پہلے اسلام آباد لینڈ کریں گے ۔بعد ازاں کراچی آئیں گے ۔ذرائع کے مطابق عشرت العباد خان کراچی میں نشتر پارک میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے جس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ میری پہچان پاکستان کے نام سے وہ پہلے مرحلے میں پاکستان میں اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے بعد ازاں مشاورت کے بعد باقاعدہ نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں کام کرنے والے رہنما وں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد عشرت العباد خان کے رابطے میں ہیں اور ان کی وطن واپسی پر وہ ان کی جماعت میں شامل ہو جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کا بھی عشرت العباد سے رابطہ ہے اور وہ بھی ان کی واپسی پر ان کی جماعت کی حمایت کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ نمائش کے قریب اپنا دفتر قائم کر لیا ہے جہاں روزانہ مختلف علاقوں سے آنے والے کارکنوں کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں اور ڈاکٹر عشرت العباد ان سے ریڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹر عشرت العباد کے حوالے سے بینرزاور تصاویر آویزاں کیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کراچی سے تعلق رکھنے والے بعض رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عشرت العباد کے رابطے میں ہے جو ان کی وطن واپسی پر ان کی جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ خصوصاً سابق صوبائی وزیر اسد عمر، سابق ایم این اے مولوی محمود ان میں شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں