میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا 228 ارب روپے کے قرض معافی کا نوٹس

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا 228 ارب روپے کے قرض معافی کا نوٹس

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے 228 ارب روپے کے قرضے معاف کرنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ قرضہ معافی پر ایف آئی اے اور گورنر اسٹیٹ بینک سے دو ہفتوں کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے 228 ارب روپے کے قرضے معاف کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور گورنر اسٹیٹ بینک سے دو ہفتوں کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ جن نادہندگان کے خلاف ایف آئی اے تفتیش کر رہی ہے کیا ان کے قرضے معاف کیے گئے ؟ بتایا جائے کہ کس قانون اور معاہدے کے تحت حکومت نے قرضے معاف کیے ہیں؟ ان قرضوں کے مد میں جو سیکیورٹی جمع کی گئی تھی اس کا کیا فیصلہ کیا گیا ہے ؟ کیا 228 ارب روپے قرضہ ہے یا بمعہ سود واجب الادا رقم ہے ؟۔سینیٹر رحمان ملک نے ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک حکام کو ہدایت کی ہے کہ جن لوگوں کے قرضے معاف کیے گئے ہیں ان کی لسٹ کمیٹی کو فراہم کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں