میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد میں فوج طلب، موقع پر گولی مارنے کا حکم

اسلام آباد میں فوج طلب، موقع پر گولی مارنے کا حکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران حالات سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی ہے ، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جا ری کردیا۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5رینجرز اور 2پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہو گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4جوان شہید اور پولیس کے 2جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں