حکومت کے بلاول کو منانے کے جتن ناکام
شیئر کریں
حکومت کے بلاول بھٹو کو منانے کے جتن کامیاب نہ ہوسکے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے حکومت سے اتحاد سے متعلق اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی پیشکش پر بھی معذرت کرلی اور دبئی چلے گئے ۔یورپ جانے کا بھی امکان ہے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا موقف ہے کہ پیپلزپارٹی ووٹرز اورصوبائی حکومتوں کی ن لیگ سے شکایات ہیں۔ن لیگ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کو نظرانداز کر رہی ہے اور پیپلزپارٹی کے گورنرز سے مشاورت نہیں کر رہی ہے ۔ طے تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتظامی معاملات میں حصے دار ہوں گے ۔ بلاول بھٹو نے سندھ پر کینالز بنانے کے وفاق کے منصوبے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ سندھ اور بلوچستان کے اعتراضات نہیں سنیں گئے تو پورے منصوبے کو متنازع بنائیں گے مشورہ دیا ایسے منصوبے نہ بنائیں جو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع ہوں۔