پی ٹی آئی احتجاج کیلئے جہادی اسکواڈ تیار،یوتھ ونگ کے 9ہزار کارکن شامل
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان تحریکِ انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے خصوصی اسکواڈ تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق اس اسکواڈ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 9 ہزار کارکنان شامل ہوں گے ، صوبائی وزیر مینا خان اور معاونِ خصوصی سہیل آفریدی اس اسکواڈ کی قیادت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے پی ٹی آئی پشاور کے اجلاس میں اسکواڈ کو جہادی قرار دیا تھا۔اس اسکواڈ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی اسکواڈ مرکزی قافلے کے آگے ہو گا اور اس اسکواڈ کو شیلنگ سے بچاؤ کا سامان بھی دے دیا گیا ہے ۔ معاونِ خصوصی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہادی اسکواڈ کا مطلب ہے کہ ہم ظلم پر آواز اٹھانے کو جہاد سمجھتے ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ جان کی پرواہ کیے بغیر مظاہرے میں موجود رہیں گے ۔