سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی میں بیٹر حیدر وصولی پر مامور
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
گولیمار فردوس کالونی میں ناجائز تعمیرات مافیا سے لین دین کیلئے بیٹر حیدر سرگرم ہے ، مؤصوف نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے ناجائز تعمیرات مافیا کو چھوٹ دلوا رکھی ہے ، اس وقت رہائشی پلاٹ 14/12 پر کمرشل پورشن یونٹ قائم کیے جارہے ہیں ، ذرائع کے مطابق پس پردہ اس کی سرپرستی ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد اور ڈائریکٹر جلیس صدیقی کررہے ہیں ، جنہیںناجائز تعمیرات کے ذریعے خطیر رقم حاصل ہونے کی اطلاعات ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ غیرقانونی تعمیرات مافیا کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ان کی عمارت کے خلاف انہدامی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی ۔