سندھ بلڈنگ،ثاقب بن رؤف پر سسٹم کی مہربانیاںبرقرار
ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد نے غیرقانونی تعمیرات کرنے والے بلڈر ثاقب بن رؤف کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، عدالتی احکامات کو مسترد کرتے ہوئے ناظم آباد نمبر 3 ، بلاک C پلاٹ نمبر 1/14 کی کمزور عمارت پر بالائی منزلوں کی تعمیر کروائی جارہی ہیں ،ذرائع کے مطابق سسٹم نے ناجائز تعمیرات مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ،یہی وجہ ہے کہ ناجائز تعمیرات دھڑلے سے جاری ہے جبکہ ڈائریکٹر ڈیمالیشن نے بدعنوانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطیر رقم وصولی کے بعد چپ سادہ رکھی ہے ۔