آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی
شیئر کریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادیوں جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا گیا۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران کو آج مشاورت کے لیے بلایا۔ ایم کیوایم ،باپ، ق لیگ ،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، اعجاز الحق، خالد مگسی نے شرکت کی۔اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ زیرغور آیا، اجلاس میں چوہدری سالک حسین اور انور الحق کاکڑ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئینی بینچ بنے گا فوجی عدالتوں کے معاملے پر بھی ارکان کو بریف کیا گیا۔آئینی ترمیم آج ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اور ہفتے کے دن ووٹنگ کروانے کا پلان بنایا گیا ہے، آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادیوں نے وزیراعظم کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے ہو گا۔