میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ ا جلاس، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

وفاقی کابینہ ا جلاس، آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

26ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کیلئے دونو ں ایوانوں کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔اجلاس طلب کرنے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی ، صدر کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبرشام چار بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس3 بجے بلایا جائے گا۔دوسری جانب 26ویں آئینی ترمیم کی سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورتی عمل کا فائنل راونڈ شروع ہوگیا ہے اور پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام چار بجے طلب کر لیا گیا ہے۔چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کی صدارت کریں گے جبکہ 26ویں آئینی ترامیم سے متعلق مسودے کی تیاری اور سیاسی جماعتوں کے آئینی مسودوں پر مشارت کی جائے گی۔دریں اثنا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بیرون ملک موجود اراکین اسمبلی اور سینیٹ کو اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں