میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
غزہ کے شمال میں جبالیا پر اسرائیلی حملے ،30افراد جاں بحق

غزہ کے شمال میں جبالیا پر اسرائیلی حملے ،30افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

غزہ میں شہری دفاع کے ادارے نے ایک اعلان میں بتایاہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں غزہ میں ادارے کے ترجمان محمود بصل کے مطابق جبالیا شہر میں اسرائیلی بم باری سے 12 افراد جانوں سے گئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔اس سے قبل غزہ کے شمال میں شہری دفاع کے سربراہ احمد کحلوت نے بتایا کہ جبالیا شہر پناہ گزین کیمپ پر کئی حملوں میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔مزید یہ کہ پناہ گزین کیمپ میں آٹھ اسکولوں کو خاص طور پر نقصان پہنچا جہاں نقل مکانی کرنے والے افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔ محمود بصل کے مطابق حملے کے بعد 14 افراد لا پتا ہیں۔ لگتا ہے کہ وہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق دن بھر ہونے والے حملوں میں کم از کم 110 افراد زخمی ہو گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں