میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،بیٹر مافیا کو عزیز آباد میں کھلی چھوٹ حاصل

سندھ بلڈنگ ،بیٹر مافیا کو عزیز آباد میں کھلی چھوٹ حاصل

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سسٹم مافیا کے ایجنٹوں کو استعمال کرکے ناجائز تعمیرات کی دھوم مچا رکھی ہے ،اس وقت عزیز آباد میں تعمیر ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کو بیٹر زوہیب اور شاہزیب کے ذریعے چلایا جارہا ہے ، یہ ایجنٹوں کو بلڈنگ انسپکٹر سجاد خان براہ راست دیکھ رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق عزیزآباد 2 نمبر رہائشی پلاٹ نمبر 1148 پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ دی گئی ہے ، بغیر کسی منظوری بالائی منزلوں کی تعمیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ انسپکٹر سجاد خان نے دونوں ایجنٹوں سے معاملات طے کرلیے ہیں ، ذرائع کے مطابق خطیر رقم وصولی کے بعد ناجائز تعمیرات کی چھوٹ کے ساتھ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں