میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر، صادقی لیونا نامی اسکیم کی آڑ میں کروڑوں کا چونا

عارف بلڈر، صادقی لیونا نامی اسکیم کی آڑ میں کروڑوں کا چونا

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

عارف بلڈر نے صادقی لیونا نامی اسکیم کے ذریعے لوگوں کے کروڑوں روپے ڈکار لئے، عارف میمن نے بائے پاس پر سینکڑوں ایکڑ مشتمل اسکیم شروع کی، کلیم میں حاصل کی گئی زمین کو خریدا گیا، کچھ ہی عرصہ بعد زمین کو مختلف بلڈرز کو بیچ دیا گیا یا پارٹنر شپ کرکے نئے ناموں سے ری لانچ کیا گیا، پرانے الاٹیز فائلیں لے کر دربدر، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کا ایک اور میگا فراڈ اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق عارف میمن نے ڈیڑھ دو دہائی قبل موجودہ کراچی حیدرآباد روڈ حیدرآباد بائی پاس پر صادق لیونا نامی اسکیم شروع کی جو تاحال نامکمل ہے، اسکیم کے ساتھ اطراف میں سینکڑوں ایکڑ زمین خرید کرکے اسے اسکیم کو حصہ دکھایا گیا اور لوگوں سے اربوں روپے بٹورے گئے، جبکہ عارف میمن نے بائے پاس پر کلیم پر لی گئی زمینوں کی دھڑا دھڑ سستی داموں میں خریداری کی،مذکورہ زمینوں میں اکثر کا ریونیو رکارڈ مشکوک ہے اور منتقلی و رجسٹری پر پابندی عائد ہے، کچھ ہی عرصے کے بعد عارف میمن نے زمین کو مختلف بلڈرز کو بیچنا شروع کیا اور کئی بلڈرز سے پارٹنرشپ کرکے نئے نامون سے مختلف اسکیمیں ری لانچ کردیں اور فرنٹ مین دوسروں کو بنا دیا، ذرائع کے مطابق صادق لیونا میں بکنگ کرانے والے الاٹیز دربدر ہیں جبکہ صادق لیونا کی زمین کا رکارڈ بھی مشکوک ہے اور اس کے خلاف اینٹی کرپشن نے بھی تحقیقات کا آغاز کیا تھا، عارف بلڈرز کے مختلف منصوبوں اور زمین کی خریداری میں کالے دھن کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور اکثر سرمایہ کاری بیوروکریسی سے وابستہ افسران کی جانب سے کی گئی، ذرائع کے مطابق عارف میمن کے بہائی نے کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے افسران سے سرمایہ کاری کروائی جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں