میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے شہریوں کے نام غیرقانونی سموں کا اجرا

کراچی کے شہریوں کے نام غیرقانونی سموں کا اجرا

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے شہریوں کے نام پر بڑی تعداد میں غیر قانونی سمیں جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے پولیس نے دو سگے بھائیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق شہریوں کے نام کی سم چمن بارڈر پر غیر ملکی شہریوں کو فروخت کی جاتی ہیں ملزمان سادہ لوح شہریوں کا انگوٹھا بائیو میٹرک سے حاصل کرنے کے بعد مختلف کمپنیوں کی سم نکال لیتے تھے ،شہریوں کے نام پر جاری ہونے والی سمیں ڈکیت گروہ استعمال کرتے ہیں ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ غیر ملکی باشندہ کامران افغانی ایک سم بارہ سو میں خریدتا تھا کامران افغانی نامی شخص کو چار سو سمیںدے چکا ہوں شہری کا بائیو میٹرک کرنے کے بعد سم ایشو نہیں کرتے تھے اور شہری کو یہ کہہ کر ٹال دیتے تھے کہ اپ کا بائیومیٹرک نہیں آرہا ملزم نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ غیر قانونی سم استعمال کرتے تھے واردات کے بعد ان سیموں کو توڑ کر پھینک دیا جاتا تھا گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں غیر قانونی سم برآمد کرلی گئی گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں