میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر بلدیات سعید غنی حیدرآباد کیلئے متحرک، ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ کو ٹاسک

وزیر بلدیات سعید غنی حیدرآباد کیلئے متحرک، ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ کو ٹاسک

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) صوبائی وزیر بلدیات ادارہ ترقیات حیدرآباد کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے متحرک، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ماجد کھوکھر کو اہم ٹاسک دے دئے، فوری طور پر گورننگ باڈی کا اجلاس بلانے ک ہدایت، پلاٹس آکشن کرنے سمیت دیگر معاملات کی منظوری لینے کا فیصلہ، 55 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کی جائی گی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کافی سالوں سے ادارہ ترقیات حیدرآباد شدید معاشی بحران کے شکار ہے جس کے باعث ملازمین گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں و پینشنز سے محروم ہیں، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے ادارے کے معاشی بحران کا نوٹیس لیتے ہوئے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ماجد کھوکھر کا اہم ٹاسک دے دئے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت دیگر افسران دے ادارے کی حالت بھتر کرنے پر اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں ڈائریکٹر ماجد کھوکھر نے مختلف تجاویز پیش کیں جس پر صوبائی وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر جنرل پرویز بلوچ اور ڈائریکٹر ماجد کھوکھر کو فوری طور پر گورننگ باڈی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی، ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی میں قاسم آباد، لطیف آباد ،سٹی سمیت سچل سرمست ہاؤسنگ اسکیم منسوخ کئے گئے اور موجود پلاٹس کی آکشن کی منظوری لی جائی گی جبکہ ریٹ ریوائز کرنے سمیت دیگر معاملات کی بھی منظوری لی جائی گی، ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات نے ملازمین نے تنخواہوں و پینشن کی فراہمی اور واجبات دینے کیلئے 55 کروڑ جاری کرانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے، دوسری جانب شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے کروڑوں روپے کی واجبات وصولی کیلئے ایک سئو زائد ہاؤسنگ منصوبوں کو نوٹیس جاری کردیئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں