میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکاکی کابل میں ایک اورحملے کی تنبیہ

امریکاکی کابل میں ایک اورحملے کی تنبیہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

حامد کرزئی ایئرپورٹ پربم دھماکوں کے ماسٹرمائنڈ کے خلاف کارروائی صوبہ ننگرہار میں کی گئی جس میں ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا، ایسالگتاہے کہ اس ہدف کوہلاک کردیاگیا ہے ،امریکی حکام کی گفتگو
نیشنل سکیورٹی ٹیم نے امریکی صدر جو بائیڈن کو کابل میں حامد کرزئی ائیر پورٹ پر ایک اور دہشت گرد حملے کی اطلاع دی ہے ،شہری ایئرپورٹ چھوڑدیں، ہم زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔
امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان میں داعش کی خراسان شاخ کے ایک منصوبہ ساز کو ڈرون حملے میں ہلاک کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق داعش نے جمعرات کو کابل ایئر پورٹ پر مہلک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 175 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے بتایا کہ حملے کا ہدف وہ شخص تھا جس نے جمعرات کو کابل ایئرپورٹ پر حملے کی منصوبے بندی کی تھی۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ صوبہ ننگرہار میں کی گئی اس کارروائی میں ڈرون کا استعمال کیا گیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے۔ دوسری جانب غیرافواج کاافغانستان سے انخلاء تیزی سے جاری ہے ،برطانیانے اپنے شہریوں کاانخلاء مکمل کرلیاہے ،ادھر امریکی سفارتخانے نے ایک اور دہشتگرد حملے کے خدشے کے پیش نظر افغانستان میں مقیم اپنے تمام شہریوں کو ایک بار پھر کابل ائیر پورٹ فوری چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہائوس جین ساکی نے بتایاکہ نیشنل سکیورٹی ٹیم نے امریکی صدر جو بائیڈن کو کابل میں حامد کرزئی ائیر پورٹ پر ایک اور دہشت گرد حملے کی اطلاع دی ہے لیکن ہم زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ سفارتخانے نے شہریوں کو دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر کابل ائیرپورٹ اور اس کے داخلی دروازوں کے قریب جانے سے خبردار کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں