سندھ بلڈنگ، گلبرگ میں ناجائز تعمیرات پر بیٹر مافیامقرر
ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کمشنری سسٹم نے ناجائز تعمیرات پر دانستہ چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، جس کا براہ راست فائدہ غیرقانونی تعمیرات کرنے والی مافیا کو پہنچ رہا ہے ، اس وقت بھی بیٹرزوہیب اور شاہ زیب کو گلبرگ ٹاؤن میں بغیر نقشے منظوری تعمیرات کروانے کی آزادی حاصل ہے ، جس کے عوض بلڈنگ انسپکٹر سجاد خان نے خطیر رقم بٹوری ہے ، واضح رہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف متعلقہ ڈپٹی کمشنر طہٰ سلیم نے بھی پراسرار چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، جس کا براہ راست فائدہ ناجائز تعمیرات کرنے والی مافیا کو پہنچ رہا ہے ، ذرائع کے مطابق عزیز آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر 1148 پر پانچویں منزل کی تعمیر جاری ہے لیکن متعلقہ حکام نے دانستہ چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔