میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست صنم جاوید کی والدہ روبینہ جاوید نے بیرسٹر خدیجہ کی وساطت سے دائر کی۔درخواست میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رات کے وقت 20 کے قریب پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے گھر چھاپہ مارا، پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے بارے میں دریافت کیا اور صنم جاوید کے والد کو حراست میں لے لیا۔درخواستگزار نے بتایا کہ والد کوحراست میں لے کر صنم جاوید کو 21 ستمبر کے جلسے کے پیش نظر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس گزشتہ کئی دنوں سے صنم جاوید کے گھر ریڈ کر رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں