کراچی میں آشوب چشم کی وبا ء تیزی سے پھیلنے لگی
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
شہر قائد میں آشوب چشم کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔ آنکھوں میں سرخی اور سوزش کے باعث ا سکولوں‘ مدرسوں سمیت دفاتر میں بھی متاثر ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہناہے کہ مریضوں سے ہاتھ ملانے‘ اس کا تولیہ استعمال کرنے سے گریز کیا جائے اور کالے چشموں کا استعمال کیا جائے۔ مہنگے آئی ڈراپس کی بجائے ڈاکٹر کے مشورے سے نارمل آئی ڈراپس بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔