میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(سندھ بلڈنگ) ضیاء اور زاہد کالا گروپ وسطی میں چھا گیا

(سندھ بلڈنگ) ضیاء اور زاہد کالا گروپ وسطی میں چھا گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میںضیاء کالا کے ساتھ زاہد کالا بھی سرگرم ہوگیا ہے ، مخدوش عمارتوں پر ناجائز تعمیرات کروانے کا کام دھڑلے سے جاری ہے ، لیاقت آباد پلاٹ نمبر 1/564 کی عمارت پر چوتھی منزل کی تعمیر کروائی جارہی ہے ، جو کسی بھی وقت سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہے ، ذرائع کے مطابق ناجائز تعمیرات میں ملوث مافیا نے ناقص میٹریل استعمال شروع کررکھا ہے جبکہ سندھ بلڈنگ کے سابق انسپکٹر ضیاء کالا کے بیٹر زائد کالا نے جعلسازوں کو ناجائز تعمیرات کی چھوٹ دلوانے کے عوض خطیر رقم وصول کی ہے ، دوسری جانب اس حوالے سے جب ڈیمالیشن ڈائریکٹر سجاد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہیں پراسرار چشم پوشی اختیار کرلی ہے ، ذرائع کے مطابق ناجائز ناقص تعمیرات سے انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ، جسے دانستہ نظر انداز رکھا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں