غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری، شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر اہل خانہ سمیت شہید
ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اہل خانہ سمیت غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہید ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ سول ڈیفنس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی کہ غزہ سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عبدالحیی مرسی جبالیا میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے ۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر کو ٹارگیٹ کرکے نشانہ بنایا گیا تھا، حملے میں ان کے اہل خانہ بھی شہید ہوگئے۔ترجمان غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ سول ڈیفنس کے 83 اہلکار شہیدجبکہ 200سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 33 فلسطینی شہید ہوگئے