سندھ پولیس پروفیشنل فورس ،بد نامی برداشت نہیں کرینگے ،جاوید عالم اوڈھو
شیئر کریں
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ
اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں
(کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڑوں نے ایک بار پھر تمام ماتحت افسران کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہدایت کر دی پولیس فورس کا کام عوام کے جان و مال کا تحفظ یے نہ کہ جرائم کی سرپرستی کرنا جو بھی اہلکار یا افسران جرائم کی سرپرستی میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف محکمانہ کارروائیاں جاری ہیں اور پولیس میں احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا مجھے مانا سرگرمیوں میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے سے عوام کا پولیس پر اعتماد نہ ہونے کے برابر ہے جسے بحال کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے محکمہ پولیس کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے اور یہ عوام کی خدمت سے ہی ممکن ہوگا پورے سندھ خصوصا کراچی میں گٹکا مافیا اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن تسلی بخش ہے لیکن اسمیں بہتری کی گنجائش باقی ہے اسٹریٹ کرائم کو فوری کاؤنٹر کیا جائے پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کے دورانیہ کو بڑھایا جائے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تمام افسران اور اہلکاروں کی خفیہ انکوائریاں جاری ہیں شواہد سامنے انے کے بعد سزا کا تعین کیا جائے گا B کمپنی جانے والے تمام افسران براہراست جرائم کی سرپرستی میں ملوث تھے


