پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپورجواب
شیئر کریں
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ
پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پر بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کیلئے غیر متزلزل عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنا رہا ہے، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔


