وفاقی حکومت کی 3 سال سے خالی آسامیاں ختم،نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی
ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
وفاقی حکومت کاکفایت شعاری کے فیصلوں پر عمل درآمد گذشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کردی گئیں نئی آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی عائد کردی گئی وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن کے مطابق مشنری اور آلات کی خریداری پر پابندی ہوگی،حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج پر پابندی ہوگی،حکومتی خرچے پرغیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی ہوگی،وزارت خزانہ نے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کو نوٹیفکیشن بھیج دیا