ملک دیوالیہ، معیشت ڈوب رہی ہے،اسلام آباد میں سب نارمل لگتا، قیصربنگالی
شیئر کریں
ماہر معیشت قیصر بنگالی کاکہنا ہے کہ حکومت شاہانہ اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں ملک دیوالیہ اور معیشت ڈوب رہی ہے۔لیکن اسلام آباد جاؤ تو لگتا ہے کہ سب نارمل ہے ۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ ہائی پاورڈ کمیٹی سے استعفیٰ دینے پر کچھ باتیں واضح کرنا چاہتا ہوں مجھ سے پہلے حفیظ پاشا اور ڈاکٹر عشرت حسین کی حکومتی اخراجات کم کرنے کی کمیٹی کی سفارشات پر بھی عمل نہیں ہوا اب ہماری سفارشات بھی نہیں سنی جارہی تھیں کہا جاتا تھا کہ آپ کی بات نوٹ کرلی ہے۔قیصر بنگالی کہتے ہیں 53سرکاری اداروں کے 70 محکمے بند کرنے کی سفارش پر حکومت نے صرف ایک ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔تنظیم نو کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی میں پہلے ٹیکنیکل لوگ تھے۔ پھر کمیٹی میں دو وفاقی وزیر اور سیاسی لوگوں کو شامل کردیا گیا۔تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ وفاقی وزراء اور سیاسی لوگوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔