میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد: وفات پانے والے میونسپل ملازمین کی پنشن میں غبن

حیدرآباد: وفات پانے والے میونسپل ملازمین کی پنشن میں غبن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

حیدرآباد میں 60سے زائد وفات پانیوالے میونسپل ملازمین کو زندہ ظاہر کرکے پینشن کی مدمیں کروڑوں کے غبن کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے ح?درآباد نے پنشن فنڈ میں کروڑوں روپے کیفراڈ کی تحقیقات شروع کردیں، ذرائع کے مطابق نیشنل بینک، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس حیدرآباد اور میونسپل کے عملے کی ملی بھگت سے پنشن کی مد میں غبن کیا گیا۔نیشنل بینک مینیجر،میونسپل عملے،ضلعی خزانہ آفس کیملوث ملازمین کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی کارروائی نیشنل بینک،حیدرآبادمیونسپل برانچ کیآپریشن مینیجرکی شکایت پر کی گئی۔ایف آئی اے نیڈسٹرک اکائونٹس آفسرسے جنوری2021 سے اگست2024 تک کاپنشن فنڈزکا ریکارڈ طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے پنشن سیکشن میں تعینات رہنے والے افسران کی تفصیلات بھی طلب کرلی نیشنل بنک نے معاملے کی محکمہ جاتی انکوائری بھی شروع کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں